لیگی ایم پی اےمیاں نویدعلی گرفتار

26 May, 2021 | 11:37 AM

Read more!

سٹی 42:اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے سے متعلق  کیس ،ایم پی اے  میاں نوید علی  کو گرفتار کر لیا گیا ،عدالت نےشریک ملزم   رانا احمد علی اور غلام مصطفیٰ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کو کنفرم کر دیا۔

 تفصیلات کےمطابق  لاہور ہائیکورٹ  میں  اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے سے متعلق  کیس   زیر سماعت  ہے،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سے مقدمہ کی تفتیش تبدیل کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی  تھی ۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور چودھری نے لیگی ایم پی اے میاں نوید علی اور انکے والدکی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔لیگی ایم پی اے میاں نویدعلی اورانکےوالداپنےوکلاءکےہمراہ عدالت پیش ہوئے جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب اسدمظفر رپورٹ سمیت عدالت  پیش ہوئے، رپورٹ کےمطابق تبدیلی تفتیشی بورڈنےایم پی اے میاں نوید علی  کوبلوایالیکن یہ نہیں آئے۔لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرورچودھری نےمیاں نوید علی اورانکےوالد کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عدالت نے شریک ملزم   ایم پی اے میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی اور غلام مصطفیٰ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری  کنفرم کر دی۔لاہورہائیکورٹ  سے ضمانت خارج  ہونےپرپولیس نے کمرہ عدالت کے باہر  سےایم پی اے  میاں نوید کو گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں