چودھری نثار نے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

26 May, 2021 | 04:11 PM

Read more!

مال روڈ (علی اکبر)چودھری نثار نے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا، قائم مقام اسپیکردوست محمد مزاری نے حلف لیا۔ چوہدری نثارنے 2 سال 10 ماہ بعد رکن اسمبلی کا حلف اٹھایا۔

قبل ازیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے چودھری نثار علی خان کو کلیئرنس دے دی تھی، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہاتھا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے عدالتوں سے چیک کر لیا، چودھری نثار کے خلاف کوئی حکم امتناعی نہیں تاہم چودھری نثار کیخلاف  پٹیشنز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کے حلف میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

خیال رہے چودھری نثار نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59، این اے 63 سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا مگر انھیں تحریک انصاف کے امیدوار نے شکست دے دی تھی۔چودھری  نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، لیکن انہوں نے ابھی تک رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا ۔

مزیدخبریں