(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس نے کہا ہے کہ کہ نک جونس کے ساتھ ان کی شادی کی کامیابی کا راز ایک ساتھ وقت گزارنا ہے۔
پریانکا نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس کامیابی کی وجہ ساتھ رہنا، گفتگو کرنا، اکٹھے مل بیٹھنا اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت بتانا ہے، اور میں ان تمام چیزوں سے کافی انجوائے کرتی ہوں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ سپر سٹار نے کہا کہ ان کی شادی کو صرف دو برس ہوئے ہیں اور صرف اتنے ہی وقت کے بارے میں بتا سکتی ہیں۔
پریانکا نے اپنی مصروفیات اور ترجیحات سے متعلق بتایا کہ میں اس وقت اپنی پسند کے کام کرنے میں مصروف ہوں اور دنیا کے ان ایک فیصد لوگوں میں شامل ہوں جو ہر صبح جاگتے ہیں اور اپنی مرضی کے پیش نظر کام کرتے ہیں۔
اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایاکہ ہم دونوں کے پاس سوچنے کے لیے وقت نہیں تھا اس وجہ سے میری شادی کی تقریب کا انتظام دو ماہ میں کیا گیا ۔