ٹرانسپوٹرز کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

26 May, 2020 | 07:35 PM

Arslan Sheikh

( فاران یامین ) عید کا تیسرا روز، بادامی باغ لاری اڈہ خالی ہو گیا، ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں دوبارہ لاک ڈاؤن کی افواہ کے باعث سواریاں گھروں سے نکل نہیں رہیں، موجودہ صورتحال میں اخراجات مشکل سے پورے ہورہے ہیں۔

بادامی باغ لاری اڈا میں گزشتہ عیدوں کے تیسرے روز بھی مسافروں کا آبائی گھروں کو جانے یا واپس آنے کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔ اس بار کورونا لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباروں کی بندش کے باعث زیادہ تر پردیسی پہلے ہی گھروں کو لوٹ گئے۔

عید کے تیسرے روز بادامی باغ لاری اڈا میں رش نہ ہونے کے برابر تھا۔ ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ ہر گاڑی 10 یا 12 سواریوں کے ساتھ چلا رہے ہیں جس سے اخراجات پورا کرنا مشکل ہوگئے ہیں، دوبارہ لاک ڈاؤن کی افواہ بھی سواریوں کی کمی کا باعث بنی ہے۔

یاد رہے پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے انسداد پر کئے جانے والے اقدامات اور ریلیف کو شہریوں کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے بعد حکمت عملی تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تبدیل کی گئی حکمت عملی کے مطابق پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کی جانب سے تجویز یہی دی گئی ہے کہ کورونا کیسز کی بڑی تعداد سے بچنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہی بہتر آپشن ہے۔

مزیدخبریں