گرمی سے ستائے لاہوری نہر پر نہانے پہنچ گئے

26 May, 2020 | 05:52 PM

Arslan Sheikh

( یاور ذوالفقار ) عید کے تیسرے روز شدید گرمی سے تنگ شہریوں نے نہر پر ڈیرے ڈال لیے، لاہوریے بڑی تعداد میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے نہر پر نہاتے رہے۔

عید کے تیسرے روز گرمی سے تنگ آکر شہریوں نے نہر پر ڈیرے ڈال لیے۔ فیملیز کے ساتھ ساتھ منچلے نوجوان اور بچے بھی نہر میں نہا کر گرمی کی شدت کو کم کرتے رہے اور خوب ہلا گلا کرتے رہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کے دو دن گھر میں گزارے ، شدید گرمی میں نہر پر آئے ہیں، یہاں گرمی کی شدت دور ہوتی ہے اور ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے، صرف لاہوریے ہی نہیں بلکہ گوجرانوالہ سے آئے بچوں نے بھی گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے نہر کا رخ کیا اور خوب ڈبکیاں لگائیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر شہر میں پارکس بند ہونے کی وجہ سے شہری نہر پر نہانے آئے، اس موقع پر شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کا خیال بھی نہیں رکھا گیا۔

نوجوان منچلے اور بچے نہر میں خوب ڈبکیاں لگا کر عید کے تیسرے دن کو انجوائے کرتے رہے۔

مزیدخبریں