ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی شدت میں اضافہ، ‍شہریوں کا نیا مطالبہ

 گرمی کی شدت میں اضافہ، ‍شہریوں کا نیا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، پرندے تک بلبلا اٹھے۔ محکمہ موسمیات نے ائندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے آج شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 27 اور زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا ہے جبکہ نمی کا تناسب 19 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 13 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے. حکومت کو چاہئے کی واٹر پارکس ، سوئمنگ پول کھولنے کی اجازت دے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کنٹرول کرے۔
دوسری جانب عید کے تیسرے روز شدید گرمی سے تنگ شہریوں نے نہر پر ڈیرے ڈال لیے. فیملیز کے ساتھ ساتھ نوجوان منچلے اور بچے بھی نہر میں نہا کر گرمی کی شدت کو کم کرتے رہے اور خوب ہلا گلا کرتے رہے. شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کے دو دن گھر میں گزارے ہیں گرمی میں اس لیے آج یہاں آئے ہیں گرمی کی شدت دور ہوتی ہے اور ٹھندک محسوس ہوتی ہے. نہر کنارے صرف لاہوریے ہی نہیں گوجرانوالہ سے آئے بچوں نے بھی گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے نہر کا رخ کیا اور خوب ڈبکیاں لگائی. 
کرونا وائرس کے پیش نظر شہر میں پارکس بند ہونے کی وجہ سے اور کسی جگہ پکنک پووائنٹ نہ ہونے کی وجہ سے شہری نہر پر نہانے آئے جبکہ دوسری طرف شہریوں کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر سوشل ڈسٹنس کا بھی خیال نہیں رکھا گیا.نوجوان منچلے اور بچوں نے اک ساتھ مل کر نہر میں خوب ڈبکیاں لگا کر عید کے تیسرے روز کو انجوائے کرتے رہے.
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک بارش کا امکان نہیں جبکہ آئندہ جمعہ تک بھی شہر کا موسم مزید خشک اور گرم رہے گا۔