لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین کو حادثہ

26 May, 2020 | 01:57 PM

Azhar Thiraj

سعید احمد :لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین خیبر میل کو پتوکی کے قریب حادثہ پیش آگیا، ریلوے پھاٹک بند نہ ہونے سے گاڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، تین افراد موقع پر جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پتوکی لنڈا پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آ گئی، کار میں سوار 4 افراد میں سے 3 موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار میں سوار نواحی گائوں گہلن چک نمبر 9 کے رہائشی تھے۔

حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو تحصیل ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا ،جائے حادثہ پر موجود افراد کے مطابق ریلوے پھاٹک پر تعینات عملے کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا جس نتیجے میں کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

خیال رہے پاکستان کا ریلوے نظام بوسیدہ ہوچکا ہے آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں،دسمبر 2019 میں  لاہور سے کراچی جانے والی  جناح ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی تھی ،  جناح ایکسپریس کی 3بوگیا ں پٹری سےاتر گئی، ٹرین کو حادثہ پٹروی ٹوٹنے کی وجہ سے ڈی ایس آفس کے قریب پیش آیا، حادثہ کےسبب لاہور سےآنے جانیوالی تمام ٹرینوں کی آمدو رفت متاثر  ہوئی ہے، متبادل پلیٹ فارموں سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رحیم یار خان میں گاڑی کو آگ لگ گئی تھی جس میں سینکڑوں مسافر جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔اسی طرح اور بھی واقعات ہیں۔

یاد رہے عید کے باعث لاک ڈائون میں نرمی کی گئی ہے،اسی لئے خصوصی ٹرینیں بھی چلائی گئی ہیں،یہ ٹرینیں کراچی ،لاہور،پنڈی ،پشاور اور کوئٹہ سے پورے ملک کیلئے چلائی گئی ہیں۔ان ایام میں ریلوے نے کروڑوں روپے ریونیو کمایا ہے۔

مزیدخبریں