پولیس نے دُلہا  کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

26 May, 2020 | 10:26 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ،وائرس اپنی تباہ کاریاں روکنے  کا نام نہیں لے رہا۔اب تک56 لاکھ کیس ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہے،جبکہ23لاکھ کے لگ بھگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔تمام ممالک نے اس کا پھیلائو روکنے کیلئے مختلف بندشیں لگا رکھی ہیں، فضائی آپریشن بند ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ۔اب آہستہ آہستہ  لاک ڈائون میں نرمی کی جارہی ہے،سروسز کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔ لاک ڈائون کے دوران مختلف قسم کے واقعات سامنے آئے۔

کوئی  موٹر سائیکل پر دلہنیا بیاہ لایا تو کسی نے انسانیت سے محبت کی مثال قائم کردی ،امریکا میں لاک ڈائون کے بعد پہلی مرتبہ بال کٹوانے پر حجام اور ملازمین کو مالا مال کردیا ۔زوم گروپ کال کرنے پر ایک شخص کیلئے موت کی سزا بن گئی۔یہ لاک ڈائون ایک میاں بیوی کیلئے خوشی بن گیا۔دونوں کی لاٹر ی لگ گئی ،جنہوں نے اپنی یہ خوشی اپنے کتے کے ساتھ منائی۔پاکستان میں بھی دلچسپ واقعات رونما ہوئے۔

پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کرنے والے دُلہا  کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔یہ واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں پولیس نے دلہا اور باراتیوں کو اٹھا قرنطینہ منتقل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ کنال روڑ پر ایک میرج ہال میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب جاری ہے جس پر چھاپہ مارا گیا۔


پولیس نے دُلہا اور اس کے والد سمیت 20 سے زائد باراتیوں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کے حکم پر دُلہا اور اس کے 12 ساتھیوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لینے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔جب کہ میرج کے ہال کے مالک کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں