(رضوان نقوی)ڈائریکٹراینٹی کرپشن لاہور شاہ زیب حسنین کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل ٹیم نے تکنیکی نوعیت کی ہائی پروفائل انکوائریوں کیلئے متعلقہ سائٹس پر جاکر چیکنگ کرنے کا عمل تیزکردیا ۔
اینٹی کرپشن کی ٹیم نے میٹرو ٹریک کے ساتھ لگائے گئے پودوں کے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری کیلئے پی ایچ اے افسران اور متعلقہ کنٹریکٹرز کے ہمراہ میٹرو ٹریک کا دورہ کیا, اینٹی کرپشن کی ٹیم نے محکمہ آبپاشی کے واہگہ پمپنگ سٹیشن کا بھی دورہ کیا.
پمپس کی مرمت کے منصوبےمیں مبینہ بےضابطگیوں کی انکوائری کیلئے شواہد اکٹھے کیے، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل فضل الہیٰ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق سعید اور ذوالفقار چیمہ اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل ٹیم میں شامل تھے۔