ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کل موبائل فون سروس بند رہے گی

لاہور میں کل موبائل فون سروس بند رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)سکیورٹی خطرات کے پیش نظر لاہور پولیس نے یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر  کل موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور پولیس نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی جس پر پی ٹی اے نے موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، ذرائع کے مطابق لاہور میں کل موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک بند رہے گی۔

حکومت پنجاب نےکل یوم علی علیہ السلام پر اور چینی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، لاہور میں دو روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer