(جنید ریاض) لاہور بورڈ نے کل ہونے والا فرسٹ ائیر کا انگریزی کا پیپر ملتوی کردیا ،ملتوی کیا جانے والا پرچہ اب 4 جون کو لیا جائیگا۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت ہونے والا فرسٹ ایئر انگریزی کا پیپر یوم علی علیہ السلام کی مناسبت شہر میں لوکل چھٹی ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا تھا کہ شہر میں تعطیل اور ڈبل سواری پر پابندی کے باعث طلبا کا پیپر دینے کے لیے آنا مشکل تھا اور اس وجہ سے پیپر ملتوی کیا گیا ہے۔ ملتوی کیا جانے والا انگریزی کا پیپر 4 جون کو ہوگا۔