پنجاب بارکونسل کا 28 مئی کوصوبہ بھرمیں ہڑتال کا اعلان

26 May, 2018 | 09:53 PM

Shazia Bashir
Read more!

 ملک اشرف:  پنجاب بارکونسل نےلیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ایکٹ کے ترمیمی بل دوہزار اٹھارہ کے خلاف 28 مئی کوصوبہ بھرمیں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بارکونسل ترمیمی بل کے خلاف ہڑتال کی کال دی ہے۔ بل کے مطابق بارکونسل انتخابات کےلیے15سال کی وکالت کے تجربے کی شرط رکھی گئی ہے جوکہ نوجوان وکلا کی حوصلہ شکنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

  وکلا رہنماوں نے سپریم کورٹ لائسنس کیلئےتجربےکی مدت7سال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب بار کونسل نے واضح کیا ہے کہ صوبائی بارکونسلزکے

اختیارات میں کمی قبول نہیں ہے۔ وکلاء رہنماوں کا کہنا ہے کہ لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ایکٹ کا ترمیمی بل دوہزار اٹھارہ کے خلاف وکلاء اٹھائیس مئی کو عدالتی بائیکاٹ کریں گے۔

مزیدخبریں