تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

26 May, 2018 | 01:54 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) عام انتخابات سے قبل حکومتی اراکین کے بعد اپوزیشن نے بھی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کر دئیے, اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے حلقہ بندیوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنچ کردیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہوریوں کو بڑا تحفہ دے دیا

سٹی42 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے حلقہ بندیوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنچ کردیا، میاں محمودالرشید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 151 اور پی پی 160 کی نئی حلقہ بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہور میں سورج سوا نیزے پر آگیا، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیس اپریل کو پی پی 151 اور پی پی 160 کی حلقہ بندیوں سے متعلق خلاف قوانین فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقے کو دو سے زائد حلقوں میں تقسیم کیا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے اعتراضات کو دور نہیں کیا، درخواست گزار کے حلقے کو مختلف حصوں میں بانٹ دیا گیا۔

خبر پرھیئے۔۔۔ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کے ملازمین کو نوازنے کی تیاریاں شروع

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 151 اور 160 کی گئی حلقہ بندی کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں