الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

26 May, 2018 | 12:04 AM

عطاءسبحانی
Read more!

قذافی بٹ:انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کی دعوت پارلیمانی جماعتوں کو دی گئی ہے۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران، الیکشن ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کے لئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:الیکشن کمیشن سے اجازت نہ ملنے پر بلدیاتی نمائندوں کی مشکلات میں اضافہ

الیکشن کمیشن نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوتی خطوط جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران کے لئے ضابطہ اخلاق کے مسودے کی کاپی بھی ارسال کی گئی ہے۔

مزیدخبریں