راؤ دلشاد : پنجاب کابینہ کا 24واں اجلاس کل صبح ساڑھے 11بجے طلب کیا گیا
اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں ہوگا،ایجنڈے میں 116 ایجنڈا آئٹم کی منظوری متوقع ہے ، دو شہریوں کو 10 لاکھ فی کس مالی امداد دینے کی تجویز کابینہ میں پیش کی جائے گی،سکول ٹیچر خالدہ شاہین کے میڈیکل ری ایمبرسمنٹ بل کی منظوری زیر غور آئیگی،پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے معاہدے میں ترمیم متوقع ہے ، ای سٹیمپنگ سسٹم پر بی او پی، پی آئی ٹی بی کے درمیان معاہدہ کابینہ میں پیش ہوگا
پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ 2024 کی منظوری دی جائے گی،پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 میں ترامیم کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے،پنجاب چیریٹیز ایکٹ 2018 کے تحت کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی جائے گی،پولیس رولز 1934 میں ترمیم اور کیس ڈائری ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ پیش کیا جائیگا،پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ 2023 میں ترامیم کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی،میٹرو بس میں معذور افراد، سینئر سٹیزنز اور طلبہ کیلئے مفت سفر کی تجویز پر غور کیا جائے گا،ملٹی فیول بائیو ریفائنری کے قیام کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کی پیشکش پر فیصلہ کیا جائے گا۔
پنجاب میں پیدائش اور اموات کے اندراج کے قوانین 2024 کی منظوری متوقع ہے،والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کو پورے پنجاب میں وسعت دینے کی تجویز کابینہ میں زیر غور آئے گا،پنجاب لیبر اپیلیٹ ٹربیونل میں نئے ممبر کی تعیناتی بھی متوقع ہے ،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹیسے ریزرو جنگلات کی زمین واپس لینے کی تجویز پیش کی جائیگی،پنجاب لیگل ایڈ رولز 2020 میں ترمیم کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی،پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اپیلیٹ ٹربیونل میں نئے قوانین کا اطلاق زیر غورآئے گا،پنجاب پبلک سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اوریونیسکو کے درمیان معاہدہ کی منظوری متوقع ہے ، پنجاب سپورٹس بورڈ کے آئین میں ترامیم کی تجویز کابینہ میں پیش کی جائیں گی،انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ایڈمنسٹریٹو جج کی تقرری کابینہ میں زیر غور ہے ، پنجاب پروبیشن اور پیروول سروس کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کی تجویز کی منظوری متوقع ہے ، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں نئی اسامیوں کے قیام کا فیصلہ متوقع ہے،پنجاب میں فسادات سے نمٹنے کیلئے سپیشل رائٹ مینجمنٹ پولیس کا قیام کی تجویز پیش کی جائیگی
وی وی آئی پی سکیورٹی کے لیے جامر وہیکلز کی تبدیلی کا فیصلہ زیر غور آئے گا،فیصل آباد میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا منصوبہ کابینہ میں پیش ہوگا،پنجاب میں ایگری کلچر فارمنگ سکیم کے تحت جوائنٹ وینچر معاہدہ زیر غور آئے گا،پنجاب میں کاٹن ری وائیول پلان کے تحت کسانوں کو مراعات دینے کی تجویز شامل ہے ، پنجاب میں قبل از وقت چاول کی کاشت پر پابندی کی تجویز شامل ہے ، پنجاب میں سپیشل کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی،پنجاب میں سکول انفراسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے نئے منصوبے شامل کرنے کی منظوری متوقع،پنجاب میں انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے قیام کی منظوری متوقع ہے ، پنجاب میں کمیونٹی امپاورمنٹ اور مریضوں کیلئے مریم نواز کلینک سکیم زیر غور آئے گی،بہاولپور میں جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر کے لیے 985 ملین کے منصوبے پر غور آئے گاْ
لاہور میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کے لیے مالی معاونت پر غور کیا جائے گا،پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری متوقع ہے،پنجاب میں سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے 16 نئی گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ متوقع ہے ، پنجاب میں سرکاری ملازمین کے قرضوں کی ادائیگی کے نئے قوانین کی منظوری متوقع ہے ، پنجاب کے 200 بیڈ کے سنٹر آف ایکسیلنس فار گائنی اور اوبسٹریٹکس کا منصوبہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا
پنجاب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وائس چانسلرز کی تنخواہوں میں نظرثانی کی تجویز بھی زیر غور ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App
