بسام سلطان: گلبرگ اور راوی ٹاؤنز کی مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشنز کے دوران تجاوز کرنے والوں کا سامان ضبط کر کے 6 ٹرکوں میں لاد کر لے گئے۔ 3 افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کرنے پر مقدمات بھی درج کروائے گئے، انہوں نے تجاوزات ہٹانے کے عمل مین مزاحمت کی تھی۔
سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے بتایا کہ عاقب، عمیر علی اور جاوید تینوں افراد نے روڈ پر تجاوزات قائم کر رکھی تھیں، ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ ہو رہی تھی۔ جب ان کی تجاوزات ہتانے کی کوشش کی گئی تو تینوں افراد نے کار سرکار میں مداخلت کی اور عملہ ایم سی ایل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
شاہد عباس کاتھیا نے کہا، کسی کو بھی غیر قانونی طور پر تجاوزات قائم کرنے نہیں دیں گے۔
تجاوزات ہٹاؤ، تجاوزات لگواؤ
معلوم ہوا ہے کہ ایم سی ایل کے ہی کچھ اہلکار گلبرگ اور راوی ٹاؤن میں قائم کی گئی تجاوزات کی سرپرستی بھی کر رہے ہیں۔ جب سینئری افسروں کی ہدایت پر تجاوزات ہٹانے کے لئے آپریشن کیا جاتا ہے، یہ اہلکار اپنی سرپرستی میں تجاوزات قائم کرنے والے دکاندراروں اور ٹھیلے والوں کو پہلے ہی میسج یا فون کال کر دیتے ہیں۔ اگر ان کی سرپرستی مین کام کرنے والے تجاوز کنندگان کا سامنا آپریشن کے دوران ضبظ ہو جائے تو یہ اہلکار اپنے ساتھی اہلکاروں سے سفارش کر کے اور بسا اوقات نہیں کچھ نذرانہ دلوا کر اپنی سرپرستی میں کام کرنے والوں کا سامنا واپس دلوا دیتے ہیں۔
ایم سی ایل کے اہلکار خود کہتے ہیں کہ تجاوزات دوبارہ لگانے کے لئے ہٹائی جاتی ہیں۔