کلیم اختر: ایف بی آر کا بہترین کارگردگی کے حامل ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ، ایف بی آر نے گریڈ 1 تا 16 تک ملازمین کو انعامات دینے کیلئے تفصیلات مانگ لیں۔
نان کیڈ ر افسران ،ٹائم سکیل پرموشن کے تحت ترقی پانیوالے افسران کی بھی حوصلہ افزائی کی جائیگی،تمام ملازمین کی پرفارمنس کو چار مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔
ملازمین کو پرفارمنس کی بنیاد پر کیٹگری کے حساب سے انعامات سے نوازا جائے گا، فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان کوخاص فارمنٹ میں ڈیٹا ہیڈ کوارٹرزارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ْ
ڈی جی آئی اینڈ آئی ، ڈی جی اینٹی بے نامی سمیت انٹرنل آڈٹ ،ریونیو انالیسز کےسربراہان کو مراسلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
