جنیدریاض:میٹرک وانٹرمیڈیٹ کےامتحانات کیلئے10نکاتی گریڈنگ سسٹم متعارف، پنجاب بورڈکمیٹی آف چیرمینز کی 10نکاتی گریڈنگ سسٹم کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق طلباکی کارکردگی کوگریڈز ،گریڈپوائنٹس جی پی اے کی بنیادپرجانچاجائیگا, فیل کی جگہ غیر تسلی بخش گریڈ استعمال ہوگا.
پاسنگ مارکس کو 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردیا جائے گا, پہلےمرحلےمیں 2026 سےنویں اور گیارہویں جماعت کے طلباکو گریڈزدیئےجائینگے.
بورڈحکام کا کہنا تھا کہ دوسرےمرحلےمیں 2027سے10ویں اور 12ویں جماعت میں بھی نظام نافذہو گا، تبدیلی کامقصدطلباکونمبروں کی دوڑسےنکال کرانکی تعلیمی کارکردگی کوبہتربناناہے۔