ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے قومی ائیر لائن کے 51 فیصد شیئرز فروخت کرنے کیلئے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس  ہوا جہاں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی اور فیصلہ کیا کہ قومی ائیرلائن کے 51 فیصد شیئر فروخت کیے جائیں گے۔

کمیٹی نے نئے جہازوں کی خریداری یا لیز پر ٹیکس چھوٹ دینے کی اور خریدار کمپنی کو جہازوں کی لیز یا خریداری پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی سفارش کی۔

نجکاری کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اس استثنیٰ پر  اعتراض نہیں کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer