بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو سے خاموشی سے شادی کر لی۔
اداکارہ کی شادی کی تقریب 23 مارچ کو بھارتی شہر جے پور میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی، اس کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے بہت ہی کم لوگ اس شادی میں مدعو تھے۔بھارتی فلم ساز انوراگ کیشپ اور پروڈیوسر کنیکا ڈھلون ان چند مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے شادی میں شرکت کی۔
بھارتی ذرائع کے مطابق تاپسی جلد ہی دوستوں اور ساتھیوں کے لیے ممبئی میں ایک پارٹی دیں گی، توقع ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد ہی تاریخ کا اعلان کریں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں خبر سامنے آئی تھی کہ تاپسی جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ تاپسی اور متھیاس 10 سال سے زیادہ عرصے سے ایک رشتے میں موجود ہیں جب کہ جوڑے کو میڈیا پر اپنی نجی زندگی اور معلومات شیئر کرنا نہیں پسند ہے۔