شاہد آفریدی کی سیاسی وابستگی پر مباحثہ ؛ شاہین آفریدی کی بھی سیاستدان کے ساتھ ویڈیو  سامنے آ گئی

26 Mar, 2024 | 09:02 PM

Read more!

سٹی42:  لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی کی سیاسی وابستگی سے متعلق خبریں ہنوز  گرما گرم  بحثوں کا موضوع ہیں کہ اسی دوران ان کے داماد کرکٹ ٹیم کے کپتان  شاہین آفریدی نے پی ٹی آئی کے لیڈرسابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی سے ملاقات نے گویا  بحث کے شوقین سوشل میڈیا یوزرز کو بحث کا الاؤ بھڑکانے کے لئے مزید فیول مہیا کر دیا ہے۔

شاہد آفریدی کے داماد شاہین آفریدی اور پی ٹی آئی کے لیڈر شہریار آفریدی کی یہ ملاقات  ایک افطاری کے دوران ہوئی جہاں میزبان نے دونوں کو روزہ افطار کرنے کے لئے ساتھ ساتھ بٹھایا تھا۔ مختصر ویڈیو کلپ دیکھنے سے بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ شاہین آفریدی اپنے ساتھ بیٹھے مشہور پی ٹی آئی سیاستدان سے بات چیت کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن  شہریار آفریدی ان پر توجہ نہیں دے رہے تھے بلکہ ایک طرح سے ان کو نظر انداز کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

مزیدخبریں