ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس پر دس ہزار اپیلیں لٹک گئیں، اربوں روپے ٹیکس وصولی تعطل کا شکار

Property tax appeals pending, Excise Department, City42, Excessive property tax evaluation, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ایکسائز افسر  پراپرٹی ٹیکس سے متعلق شہریوں کی اپیلیں سننا بھول گئے۔ ہزاروں شہریوں کی اپیلوں پر فیصلے  التوا میں پڑے ہیں۔ڈی جی ایکسائز نے بروقت فیصلے کر کے ٹیکس وصول کرنے کا  حکم دے دیا۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق  ایکسائز افسر  پراپرٹی ٹیکس سے متعلق شہریوں کی اپیلیں نہیں سن رہے۔لاہور  اور  پنجاب بھر میں 10ہزار شہریوں کی اپیلیں اتوا میں پڑی ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اضافی ٹیکس یا ریٹنگ ایریا کے غلط اندراج کی وجہ سے اضافی چالان آنے پر شہری اپیل کر دیتتے ہیں۔ اپیل کے فیصلہ تک ٹیکس وصول کرنے کا عمل اتوا میں پڑا رہتا ہے۔  ایکسائز افسر سستی یا دیگر وجوہات کی بنا پر ٹیکس دہندگان کی اپیلوں کی سماعت ہی نہیں کرتے۔ پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز پر سب سے زیادہ اپیلیں لاہور میں جمع کروائی گئیں جن کی تعداد 4500 کے لگ بھگ ہے۔

ڈائریکٹرز کے پاس پراپرٹی ٹیکس کی 763اپیلیں زیر سماعت ہیں۔انسپکٹرز کے پاس پراپرٹی ٹیکس کی 906اپیلیں زیرسماعت ہیں۔ای ٹی اوز کے پاس پراپرٹی ٹیکس کی 1666اپیلیں تاحال زیرسماعت ہیں۔

کئی سال گزرنےپربھی بروقت فیصلہ نہ ہونےسے اربوں روپے کا ریونیو جمع نہیں ہوسکا اور اپیلیں کرنے والے ٹیکس دہندگان پر بھی واجب الادا ٹیکس کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ڈی جی ایکسائز نے تمام اپیلوں پر فوری سماعت اور جلد  فیصلے کر کے ٹیکس وصولی کا حکم دیدیا۔