طلباء کے والدین پرنسپل ایچیسن کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

26 Mar, 2024 | 12:53 PM

Imran Fayyaz

 (عمران یونس)طلباء کے والدین پرنسپل ایچیسن کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے،گورنر ہاؤس لاہور کے باہر پرنسپل ایچی سن مائیکل تھامسن کے حق میں والدین کا احتجاج،نعرے بازی کرتے رہے۔
ایچیسن کالج کے پرنسپل کے استعفےپر بچوں کے والدین برہم،لاہورکے گورنرہاؤس کے باہروالدین کی کثیر تعداد احتجاج میں شریک،والدین نے واقعہ کیخلاف اور پرنسپل کے حق میں بینرز اٹھا رکھے ہیں۔
والدین نے ایچی سن کالج میں سیاسی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کردیا ۔والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ کالج میں سیاسی بنیادوں کے بجائے اصولوں پر فیصلے ہونے چاہئیں،وزیراعظم شہباز شریف کو فوری معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔احتجاج کے دوران گورنرہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی ہے۔

 یاد رہے کہ گورنرپنجاب سے اختلاف پر ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن گزشتہ روزمستعفی ہوگئے تھے ۔پرنسپل کے استعفے کے بعد بورڈ آف گورنرز کے رکن سید بابر علی بھی مستعفی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں