(عابد چودھری)لاہور پولیس کو ملنے والے پٹرول کے فنڈز کہاں جاتے ہیں؟فنڈز جاری کرنےاور وصول کرنے والے بھی سراغ نہ لگا سکے۔
فنڈز ملنے کے باوجود لاہور پولیس کی گاڑیوں کو بریک لگ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق دو ماہ سے تھانوں کی گاڑیوں کو پیٹرول نہیں مل رہا،تھانوں کی گاڑیوں میں ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشنز انچارج جیب سے پیڑول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔دو ماہ سے پٹرول کارڈ ہی قابل استعمال نہیں ہیں۔
ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کے مطابق بارہا شکایات کے باوجود پولیس حکام بات سننے کو تیار نہیں،پٹرول نہ ملنے کی شکایت کرنے پر تبادلہ کرنے کی دھمکی دے دی جاتی ہے۔