(فاطمہ خان)شہر کی فضا بدستور آلودہ ،ائیر کوالٹی انڈیکس 195ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور میں آلودگی میں کمی نہ آ سکی دنیاکےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر سرفہرست آ گیا۔
درجہ حرارت کی بات کریں تو شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24گھنٹوں میں شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا۔
دوسری جانب مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم منگل کی دوپہر بلوچستان میں داخل ہوگا جس سے منگل اور بدھ کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔