ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  فیصل واوڈا، نجیب ہارون اور دوسرے کون کون ایم کیو ایم  کے ووٹوں سے سینیٹر بنیں گے، آج فیصلہ ہو گا

MQM Senate election, Faisal Wawda, Najib Haroon, MQM Ad-hock Committee, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایم کیو ایم سینیٹ الیکشن کیلئے  اپنے امیدواروں کا حتمی فیصلہ آج کرے گی۔ آج کے اجلاس میں فیصل واوڈا کے لئے سپورٹ کا معاملہ بھی فائنل کیا جائے گا ۔ ایم کیو ایم کی ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس  آج سینیٹ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے ارکان کے نام بھی فائنل کرے گی۔ 

ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لئے عمومی پالیسی یہ ہے کہ جن لیڈروں کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ  نہیں ملے تھے، ان کے کیسز کو ترجیح دی جائے گی۔   سینیٹ انتخابات کے  لئے ایم کیو ایم فیصل واوڈا،  نجیب ہارون ،عامر چشتی ،شہباز ظہیر  اور  دیگر  ارکان کے ناموں میں سے ترجیحات طے کرے گی جن سے پھر تمام ارکان اسمبلی کو آگاہ کیا جائے گا۔

سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے والے امیدوار 27 مارچ کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔