پاکستان ریلوے عید  پر 4 سپیشل ٹرینیں چلائے گی، شیڈول جاری ہو گیا

26 Mar, 2024 | 02:20 AM

اقصیٰ شاہد: پاکستان ریلوے عید پر  پردیس مییں کام کرنے والے شہریوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے  4 اسپیشل ٹرین چلائے گی۔

چار سپیشل ٹرینوں کا  نوٹیفیکشن سی ای او ریلوے نے جاری کیا ہے۔
کراچی سے مسافروں کے لیے 2 اسپیشل ٹرین چلائی جائیں گی۔ 
17 بوگیوں پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور جائے گی۔ پہلی عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے پشاور کےلیے شام ساڑھے چھ بجے روانہ ہوگی۔ پہلی عید اسپیشل ٹرین میں تمام بوگیاں اکانومی کلاس ہیں ۔کراچی سے پشاور جانے والی اسپیشل ٹرین میں 1725 مسافر سفرکر سکیں گے۔  

18 بوگیوں پر مشتمل دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور  آئے گی۔  دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 اپریل کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کےلیے رات نوبجے روانہ ہوگی
دوسری عید اسپیشل ٹرین میں 2 بزنس کلاس اور 2 لوئر ائیرکنڈیشنڈ  بوگیاں ہوں گی ۔کراچی سے لاہور جانے والی اسپیشل ٹرین میں 1280 مسافر سفر کر سکیں گے۔
 دو اسپیشل ٹرینیں  لاہور اور کوئٹہ سے بھی چلائی جائیں گی۔  کوئٹہ سے لاہور کے لئے سپیشل ٹرین 7 اپریل کو صبح دس بجے کوئٹہ سٹیشن سے روانہ ہو گی۔ 

لاہور سے کراچی کے لئے عید سپیشل ٹرین عید کے بعد 19 اپریل کو  سہ پہر 3 بجے لاہور سٹیشن سے کراچی کے لئے روانہ وہ گی۔ یہ ترین 20 اپریل کو  دوپہر پونے دو بجے کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔ 

مزیدخبریں