ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم، رانا ثنااللہ

اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم، رانا ثنااللہ
کیپشن: Rana Sanaullah Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو اس اسٹیج پر لاکر کھڑا کردیا ہے جہاں اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم، اگر ہم سمجھیں گے کہ وجود کی نفی ہو رہی ہے تو ہر حد تک جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان سیاست میں جمہوری روایات، پرامن سیاسی ماحول پر یقین نہیں کرتے بلکہ انہوں نے سیاست کو دشمنی بنا دیا ہے اوراب وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں جبکہ ہم ان کو اپنا سیاسی مخالف سمجھتے تھے لیکن اب بات یہاں تک آگئی ہے کہ وہ بھی ہمارا دشمن ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer