(زین مدنی)لالی وڈ کی نئی پنجابی فلم نو لو نو ٹینشن کا آغاز ہوگیا، ایورنیو سٹوڈیو میں فلم کا افتتاح اور پہلی شوٹنگ ہوئی۔
ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک کی نئی پنجابی فلم نو لو نو ٹینشن کی افتتاحی تقریب میں اداکار سیف خان ،ثوبیہ مہر ،مہک نور ،قیصر پیا،آغا ماجد،محمد یوسف ،شاہد خان ،شجر عباس، فلمساز ذوالفقار علی مانا سمیت دیگر فنکار شامل ہوئے فلم کے افتتاح کے بعد فلم کی پہلی شوٹنگ کی گئی۔
فلم کی مرکزی کرداروں اداکار سیف خان اداکارہ ثوبیہ مہر ،مہک نور اور ماہم کا کہنا ہے کہ انہیں فلم سے بہت سی توقعات ہیں،اداکار قیصر پیا بھی فلم میں کام کرکے خوش ہیں۔
مصنف و ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ یہ فیملی اورینٹل فلم ہوگی ،فلم کی عکسبندی اب مسلسل جاری رہے گی اور امید کی جارہی ہے کہ فلم عید قرباں پر سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔
لالی وڈ کی نئی پنجابی فلم ''نو لو نو ٹینشن،، کا آغاز،ایورنیو سٹوڈیو میں فلم کی پہلی شوٹنگ
26 Mar, 2023 | 07:33 PM
This browser does not support the video element.