ویب ڈیسک: ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کر بلٹ پروف پنجرے میں بیٹھ کر خوف سے کانپنے والا شخص قوم اور نوجوانوں کو خوف کے بت توڑنے کا بھاشن دے رہاتھا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لاہور میں ہونے والے پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ 2011 میں مینار پاکستان سے جو فتنہ اٹھا تھا لاہوریوں نے اسی مینار پاکستان میں انہیں دفن کیا۔مینار پاکستان میں جلسہ نہیں ایک ناکام میوزیکل شو تھا، جہاں عمران سنگر گارہا تھا شو کے اہم سازندہ یاسمین راشد ، قاسم سوری وغیرہ شو چھوڑ کے چلے گئے۔
حافظ حمداللہ نے کہا کہ خان صاحب ہاتھ میں پالش برش لیئے چیخ چیخ کر پالش کرنے کا موقع مانگ رہا ہے، مگر کیا کرے، بوٹ والے، بوٹ دینے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب جعلی مقبولیت اور حقیقی قبولیت کے بغیر کام نہیں آئیگا، تم نے آزادی کا نعرہ لگا کر اسٹیٹ بینک بیچ دیا اب حقیقی آزادی کا نعرہ لگا کر ملک بیچنے کا ارادہ ہے۔