(مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش نے دوستانہ بین الاقوامی میچ میں برازیل کو 1-2 سے شکست دیکر پہلی بار پانچ بار کی عالمی چیمپئین کیخلاف جیت درج کروالی۔
ٹینگیرس میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے 29 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کی تاہم 67 ویں منٹ میں برازیل کے کپتان کیسمیرو نے گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار کھیل جاری تھا کہ مراکش کے عبدلحمید صابری نے 79 ویں منٹ گول کرکے ٹیم کو سبقت دلادی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ میں مراکش نے پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی تھی تاہم انہیں فرانس سے شکست ہوئی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے تھے۔فیفا ورلڈکپ کے دوران مراکش پہلی مسلم اور افریقی ٹیم تھی جس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
Morocco continue to make history and get their first-ever win over Brazil after defeating them 2-1 ???????? pic.twitter.com/XbkRWnIeqs
— B/R Football (@brfootball) March 26, 2023
شکست کے بعد برازیل کے کپتان کیسمیرو نے کہا یہ نہیں کہوں گا کہ ہمارے پاس سمجھ کی کمی ہے تاہم اپنے پلان کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہوئے، میرے خیال میں ہم نے اچھا کھیل کھیلا اور جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔
فیفا ورلڈکپ کے کواٹر فائنل میں کروشیا کے ہاتھوں برازیل کے باہر ہونے کے بعد 23 رکنی اسکواڈ میں سے صرف 10 کھلاڑیوں نے مراکش کے خلاف میچ میں حصہ لیا تھا۔