(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر ہم یوں کہیں تو غلط نہ ہو گا کہ وہ وقت چلا گیا جب اے ٹی ایم مشین صرف پیسے کے حصول کیلئے ہی استعمال کی جاتی تھی لیکن انوویشن کے اس دور میں اے ٹی ایم سے پیسے کے علاوہ گرما گرم بریانی کا آرڈر دینا بھی ممکن ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے وا لے ایک شخص نے بریانی اے ٹی ایم مشین لگائی ہے جہاں سے شہری گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بریانی اے ٹی ایم چنئی کے ایک رہائشی نے اپنے بزنس کو فروغ دینے کے لیے بنائی ہے۔
View this post on Instagram
بریانی اے ٹی ایم نتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھوکے پیٹ کسٹمر یہاں اپنی بھوک ختم کرنے کیلئے آسکتے ہیں جہاں انہیں تیز سہولت کے ساتھ ساتھ اچھا تجربہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔