ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی مینار پاکستان میں جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

پی ٹی آئی مینار پاکستان میں جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز تحریک انصاف نے  مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ زمان پارک میں حملہ ایسے ہوا ہے جیسے کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ہوتا ہے، میرے اوپر 150 مقدمات ہونے والے ہیں اور اصل آزادی ہی انصاف دینا ہے ، 2 ہزار کارکنان کو اٹھا لیاگیا ، کئی لوگ آٹا لیتے جان سے گئے لیکن زرداری اور نوازشریف نے فوج کیخلاف سازش کی اور اب فیصلے کررہے ہیں لیکن اس جلسے میں کتنے لوگ تھے؟

نجی ٹی وی نے لکھا کہ تحریک انصاف کاکہنا ہے کہ 3 لاکھ افراد تھے جبکہ غیر جانبدار ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگ ہوں گے ۔  ایجنسیوں کی رپورٹ  کے مطابق 70 ہزار افراد نے شرکت کی تاہم مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ صرف 25 ہزار لوگ تھے ۔ 

خطاب میں  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے اور حقیقی آزادی تب آئے گی جب ملک میں انصاف ہوگا اور انصاف کا مطلب طاقت ور اور کمزور کے لیے یکساں قانون ہونا ہے۔مینار پاکستان گراو نڈ میں ’ حقیقی آزادی جلسہ ‘ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جلسہ روکنے کےلیے 2 ہزارکےقریب کارکنان کوگرفتارکیا گیا اور جگہ جگہ کینٹینرز لگائے گئے، رکاوٹوں کےباوجود کارکنوں کوجلسہ گاہ پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان بڑی مشکلوں سے بنا تھا، کیا وجہ ہے پاکستان ایک عظیم ملک نہیں بن سکا، عظیم ملک اس لیے نہیں بنا ہم کبھی آزاد ہی نہیں ہوئے، انگریزتوچلا گیا لیکن جومسلط ہے انہوں نے ملک کو کبھی آزاد نہیں ہونےدیا، اصل آزادی تب ملتی ہے جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو۔انہوں نے کہا کہ جوآزادی ہمیں قانون کی حکمرانی سے ملنا تھی نہیں مل سکی، پہلے مارشل لا لگ گئے، طاقت ور فیصلہ کرتے تھے، ہماری بدقسمتی ہے ڈیموکریٹ آئے تو انہوں نے کبھی قانون کونہیں چلنے دیا، سیاست دانوں نے این آراو لیے، پاکستان میں جنگل کا قانون رہا ہے، طاقت ور جو مرضی کرتا ہے کمزوربے بس ہے، ملک کا قانون کمزور کی حفاظت نہیں کرتا اسی لیے لوگ غلام ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میرے مقدمات کی سینچری مکمل ہوگئی ہے، میرے کیسزکی تعداد 150 کے قریب ہونے لگی ہے، چالیس کے قریب میرے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں، غریب آدمی انصاف لینے کے لیے ساری زندگی تباہ ہوجاتا ہے، سندھ میں زرداری سسٹم ظلم کررہا ہے، سندھ میں غنڈے پالے ہوئے ہیں وہاں کوئی ظلم کےخلاف آوازنہیں اٹھا سکتا۔