گورنر سندھ کی عوام سے مہنگی اشیا کا بائیکات کرنے کی اپیل

26 Mar, 2023 | 10:52 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرسندھ نے عوام سےسرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے والی اشیاءکا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کردی۔  

گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ لوگ اپنی آواز اٹھائیں، آخر کب تک ظلم برداشت کرتے رہیں گے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز اپنے دفاتر سے باہر نکلیں اور مہنگائی کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیں، میں خود بھی روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کروں گا، عوام بھی زائد نرخ پر فروخت ہونے والی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔

کامران ٹیسوری نے کہا پورا ملک ہی مہنگائی میں ڈوبا ہوا ہے، منافع خوروں کے خلاف ماہ صیام میں سخت اقدامات ضروری ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھوں گا کہ سرکاری ملازمین، میڈیا اور پرائیویٹ ادارے 35 فیصد تنخواہیں بڑھائیں کیونکہ اس وقت لوگ بڑی مشکل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دو، دو، ڈھائی ڈھائی ہزارروپے گوشت فی کلو بک رہا ہے، لگتا ہے کہ اب خوف خدا ختم ہوگیا ہے اس لئے ہدایت کررہا ہوں کہ افسران گھروں میں نہ بیٹھیں بلکہ بازاروں میں ریٹ لسٹ چیک کریں اور مقررہ قیمت پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں