(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے سبی میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ایک سپاہی شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے فرار ہونےکی کوشش کی اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس سے سپاہی نثار شہید اور 2 جوان زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بی این اے سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں میں نصیب اللہ ، پیرجان اور رکئی کلہوئی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق20 جنوری کو انارکلی لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔