(محمدساجد) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گانے' کچا بادام' کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس کے موسیقار کی زندگی بھی راتوں رات بدل گئی۔سوشل میڈیا پرمزید ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لیڈی پولیس افسر ساتھی اہلکاروں کے ساتھ اس گانے پر ٹھمکے لگارہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا راتوں رات کسی کی زندگی کیسے بدل سکتا ہے، اس کی حالیہ مثال انڈیا میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے بھوبن بدایاکار ہیں۔بھوبن کا تعلق بیر بھوم ضلع ہے اور وہ وہاں سائیکل پر گھوم پھر کر گلی محلوں میں مونگ پھلی فروخت کیا کرتے تھے۔
مگر مونگ پھلی بیچنے کا ان کا انداز نرالہ تھا کیونکہ وہ گانے کی شکل میں اپنی مونگ پھلی کی تشہیر کیا کرتے تھے۔ ان کا ’ کچا بادام‘ گانا اتنا مقبول ہوا کہ اس گانے پر بنی ہر دوسری ویڈیو انسٹاگرام کی ریلز میں اب بھی نظر آتی ہے۔بھوبن کا تعلق بھارت میں جس علاقے سے ہے وہاں کچی مونگ پھلی کو ’ کچا بادام‘ کہا جاتا ہے۔
ایک ایسی ہی ویڈیو سامنےآئی جس میں بھارتی ریاست کیرالہ کی لیڈی پولیس افسر اپنے ساتھی اہلکاروں کے ساتھ اس گانے پر ڈانس کررہی ہے،انسٹاگرام پر بنےسی این این کے اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا۔ کیرالہ کے کسی ہوٹل میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔