سٹی42: ٹریفک پولیس گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے کےخلاف سرگرم، وارڈن نے کالے شیشے لگانے پر لیموزین گاڑی کا چالان کردیا۔
شہر میں گاڑیوں پر کالے شیشے لگا کر سفر کرنے پہ پابندی ہے، قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں گاڑیوں کے چالان کیے جارہے ہیں۔
آج فیروز پور روڈ پر ایک لگژری گاڑی پر کالے شیشے لگے ہوئے تھے، انسپکٹر محمد اعظم نے کار کو روکا اور چالان ٹکٹ جاری کیا۔ کار ڈرائیور کو پانچ سو روپے کا چالان ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق تین ماہ کے دوران کالے شیشے لگانے پر 12 ہزار سے زائد گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔