131 میٹر بلند ٹاور سے14 سالہ لڑکےکے گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

26 Mar, 2022 | 04:18 PM

حفظہ یعقوب:امریکی ریاست فلوریڈا کےشہر اورلینڈو کےآئی سیون پارک میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی ریاست فلوریڈاکے شہر اورلینڈو کے آئی سیون پارک میں  تفریحی  کمپلیکس میں خوفناک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ نوجوان131 میٹر ٹاور کے جھولےمیں خوشگوار موڈ میں بیٹھے ہیں جہاں پارک انتظامیہ سب کے سیٹ بیلٹ چیک کرکے جھولے کو اوپر کی جانب بھیجتے ہیں۔جونہی جھولا برق رفتاری سے اوپر سے نیچے کی جانب آتا ہےتو14 سالہ سمپسن تقریبا40 فٹ کی بلندی سے نیچے آن گرتا ہے۔سمپسن کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ واقعہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کر کیا گیا . 

مزیدخبریں