شاہ رخ خان نے پروڈیوسر کا موبائل فون دال میں پھینک دیا، ویڈیو وائرل

26 Mar, 2022 | 02:22 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈکنگ شاہ رخ خان نے پروڈیوسر  انوراگ کیشپ کا موبائل فون غصّے میں دال میں پھینک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی۔ 

بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہےجسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، وائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ اور انوراگ کیشپ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے حوالے سے بات کررہے ہیں، اس دوران شاہ رخ خان اپنی ایس آر کے سے متعلق بات کرتے ہیں تو انوراگ کیشپ ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو بہتر قرار دیتے ہیں اور اپنا فون شاہ رخ کو دکھاتے ہیں جس پر کنگ خان غصے میں آجاتے ہیں اور  پروڈیوسر سے فون لے کر اسے دال میں پھینک دیتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل  بھارتی ٹی وی پر ایک لوگو دکھایا گیا تھا جو ایس آر کے پلس جیسا تھا جس کے بعد ٹوئٹر پر ایس آر کے پلس ٹرینڈ بن گیا اور اجے دیوگن سمیت کئی نامور بھارتی اداکاروں نے اس ٹرینڈ میں شرکت کی۔

مزیدخبریں