(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈکنگ شاہ رخ خان نے پروڈیوسر انوراگ کیشپ کا موبائل فون غصّے میں دال میں پھینک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی۔
View this post on Instagram
بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہےجسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، وائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ اور انوراگ کیشپ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے حوالے سے بات کررہے ہیں، اس دوران شاہ رخ خان اپنی ایس آر کے سے متعلق بات کرتے ہیں تو انوراگ کیشپ ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو بہتر قرار دیتے ہیں اور اپنا فون شاہ رخ کو دکھاتے ہیں جس پر کنگ خان غصے میں آجاتے ہیں اور پروڈیوسر سے فون لے کر اسے دال میں پھینک دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی ٹی وی پر ایک لوگو دکھایا گیا تھا جو ایس آر کے پلس جیسا تھا جس کے بعد ٹوئٹر پر ایس آر کے پلس ٹرینڈ بن گیا اور اجے دیوگن سمیت کئی نامور بھارتی اداکاروں نے اس ٹرینڈ میں شرکت کی۔