ڈراپ سین نہیں ،کردار تبدیل ہوں گے،چودھری پرویزالہی نے اشارہ دے دیا

26 Mar, 2022 | 02:06 PM

ویب ڈیسک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک اپنی اتحادی جماعت کو منانے کے لیے ایک مرتبہ پھر چوہدری برادران کے گھر پہنچ ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی و وزیر دفاع پرویز خٹک پر مشتمل حکومتی وفد لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات پہنچا تو چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الٰہی نے وفد کا استقبال کیا۔

حکومتی وفد اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے حکومت کی حمایت سے متعلق معاملات پرغور کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سپیکرچودھری پرویز الہٰی کاصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہنا تھاکہ سیاسی ڈرامےکاابھی ڈراپ سین نہیں ہوگا،بلکہ ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے، ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی، آدھی بانٹی جارہی ہے،جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی، سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا نہیں ہمارا مستقبل  روشن ہے۔

مزیدخبریں