بری خبر،ہنڈا اور ہنڈائی نےبھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑااضافہ کردیا

26 Mar, 2022 | 12:53 PM

سعید احمد سعید:کار کمپنیوں کی اجارہ داری کےسامنے حکومت بے بس ہوگئی۔ہنڈا اور ہنڈائی نےگاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کمپنیوں کی جانب سےگاڑیوں کی قیمتوں میں ازخود اضافہ جاری ہے۔ہنڈائی ٹکسان ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں اڑھائی لاکھ کااضافہ کردیا۔

کمپنی کی جانب سےاضافے کے بعدہنڈائی ٹکسان ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت57 لاکھ99 ہزار ہوگئی۔ہنڈائی ٹکسان ایف ڈبلیو ڈی الٹیمیٹ3 لاکھ روپےمہنگی ہونے کے بعد 62 لاکھ99 ہزارہوگئی۔
جبکہ ہنڈا سٹی 1.2 ایل ایم ٹی کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کااضافہے کے بعد 40 لاکھ روپے ہوگئی۔ہنڈا سٹی 1.2 ایل سی ٹی وی کی قیمت میں3 لاکھ روپے کااضافہ پر نئی قیمت32 لاکھ49 ہزار کی ہوگئی۔اس کے علاوہ ہنڈا سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کے اضافے کے بعد
 نئی قیمت34 لاکھ46 ہزار ہو گئی۔
ہنڈا بی آر وی،سی وی ٹی کی قیمت میں3 لاکھ 90 ہزار کااضافہ ہوا،جس کے بعد  نئی قیمت40 لاکھ79 ہزار ہوگئی ہے۔ہنڈا سوک ٹربو ایم کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کااضافہ کیاگیا جس کے بعدنئی قیمت53 لاکھ99 ہزار روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ ہنڈا سوک ٹربو ایل ایل کی قیمت میں ساڑھے3لاکھ کااضافہکے بعد قیمت64 لاکھ99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

 قیمتوں میں بڑےاضافے پر گاڑی خریدنے کے خواہشمندافراد پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ حکومت کار کمپنوں کے سامنے بے بسی کا شکار ہے۔

مزیدخبریں