تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟ شیخ رشید نے تاریخ بتا دی

26 Mar, 2022 | 12:46 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی اسلام آباد میں اپنا جلسہ کرے گی ، انہیں بھی ایک روز کی اجازت ہے ،  جلسے کی اجازت سب کو ہے مگر کسی کو بھی دھرنے کی اجازت نہیں ہے ، عمران خان کامیاب ہونگے ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ تین یا چار اپریل  کو ہوگی ، کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی ، ممبران اسمبلی آ سکتے ہیں، جے یو آئی کے پاس آج جلسے کا اجازت نامہ ہے، کل کی اجازت نہیں ہے، کل پی ٹی آئی اپنا جلسہ کرے گی ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام ارکان کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ،ہائیکورٹ نےانتظامیہ کوراستےکھلےرکھنےکی ہدایت کی ہے،ن لیگ کی سرینگرہائی وےپرجلسےکی درخواست مستردکردی،سرینگرہائی وےرینجرزاورایف سی کےحوالےکردیا، 15 ہزارلوگوں کی امن وامان کیلئےڈیوٹی لگائی ہے، تحریک عدم اعتماد کیلئے مفرور قاتلوں کو بھی دبئی سے لایا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ایم این اے جام  عبدالکریم کو دبئی سے لایا جا رہا ہے ، ہم اسے ائیرپورٹ سے گرفتار کریں گے ، میں انٹرپول کو بھی اس سے متعلق  لکھوں گا، منحرف ارکان اسلام آباد کے  فائیو سٹار ہوٹلوں میں مزے کر رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں