ویب ڈیسک:شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت جوڑی سجل علی اور احدرضاکی علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا گردش کررہی ہیں تاہم اس جوڑی میں سے کسی کی جانب سے بھی تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
صرف پاکستان ہی نہیں، بیرون ملک بھی شوبزکی اس مقبول ترین جوڑی کے مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں دبئی ایکسپو 2022 میں شریک احد کے اسٹیج پرآتے ہی انہیں انتہائی غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
احد کی جانب سے مائیک سنبھالتے ہی شرکاءنے زوروشور سے سجل ، سجل کے نعرے لگانے شروع کردیے جس پر اداکارنے شکریہ کہا۔
اس جوڑی کے مداح علیحدگی یامممکنہ طلاق کی خبرکوافسوسناک قراردیتے ہوئے اپنے تبصروں میں نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ ایسی خبریں غلط ثابت ہونے کے لیے دعاگوہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سجل اور احد کی شادی 14 مارچ 2020 کوابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے افراد اورشوبزسے سجل کی چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔