ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت و اپوزیشن کے جلسے، اسلام آباد ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

 حکومت و اپوزیشن کے جلسے، اسلام آباد ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون کو مکمل سِیل کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔ 

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 12ہزار اضافی نفری صوبوں سےمنگوانے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے ، اس سے پہلے 12سو ایف سی اور ایک ہزار پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی جا چکی  ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یقینی بنایا جائے گا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ورکرزکا آمنا سامنا نہ ہو جبکہ سیاسی جماعتوں کو کوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں، پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی 25 مارچ سے اسلام آباد میں پڑاؤ کی کال دی ہوئی تھی، مسلم لیگ ن کا مہنگائی مُکاؤ مارچ آج مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔