افسروں کی غیرقانونی بھرتیاں، خزانے کو بڑا نقصان

26 Mar, 2021 | 07:52 PM

Arslan Sheikh

قذافی بٹ: پی ایچ اے کی من مانیاں، 19 افسروں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنیکا انکشاف سامنے آگیا، آڈٹ رپورٹ کے مطابق خزانے کو 2 کروڑ 20 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں پی ایچ اے سے متعلق بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ایچ اے نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی بجائے این ٹی ایس کے ذریعے افسروں کی بھرتیاں کیں، افسران کو 2017 میں 16ویں اور 17ویں سکیل میں بھرتی کیا گیا۔

پی ایچ اے نے سمری کے ذریعے اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اجازت طلب کی۔ شہباز شریف نے پی پی ایس سی کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی، تاہم پی ایچ اے نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے احکامات کی تعمیل نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق پی ایچ اے نےخزانے کو 2 کروڑ 20 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ 

دوسری جانب لاہور پارکنگ کمپنی کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کا 19واں اجلاس چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز شاہ رخ جمال بٹ کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی غیاث الدین احمد، چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی اور دیگر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شرکت کی،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

چیئرمین لاہور پارکنگ کمپنی شاہ رخ جمال بٹ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متفقہ طور پر لاہور پارکنگ کمپنی کا آفس شفٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ لاہور پارکنگ کمپنی کے 9 کروڑ روپے کی رقم پی ایچ اے کی جانب سے واجب الادا ہیں، شہر میں پارکنگ کا نظام بہتر کرنے کے لئے انفورسمنٹ فعال کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

بورڈ اجلاس میں لاہور پارکنگ کمپنی کے پی ایچ اے کی جانب واجبات کے لیے سی سی او ایم سی ایل کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں شہر کے پارکنگ اسٹینڈز پر فیس کا ایک ریٹ کرنے کے لئے اتفاق کرتے ہوئے افسران کو ٹارگٹ دے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں