ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ ڈی کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر، ایچ ای سی نے بڑی اجازت دیدی

پی ایچ ڈی کی اجازت
کیپشن: HEC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: ہائرایجوکیشن کمیشن نے منہاج یونیورسٹی کو 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کی اجازت دے دی، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا کہتے ہیں ایچ ای سی کی پالیسی کے تحت پی ایچ ڈیز میں داخلے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن نے منہاج یونیورسٹی کو 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کی اجازت دے دی ہے۔ انٹرنیشنل ریلیشنز، ریاضی، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس اور اردو میں پی ایچ ڈی کی اجازت دی گئی ہےجبکہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، اسلامیات اور ایجوکیشن کے مضامین میں بھی پی ایچ ڈی ڈگریوں کی اجازت دی گئی ہے۔ 

پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا کہتے ہیں کہ ہر مضمون میں تین پی ایچ ڈی اساتذہ کی بنیادی شرط مکمل ہے، پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے ایچ ای سی کی پالیسی پر عمل کریں گے۔ منہاج یونیورسٹی رواں سال مذکورہ 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کے داخلے کرے گی۔ تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کا شمار شہر کے قدیمی تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے یونیورسٹی کے نئے نام کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر نیا نام یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز تجویز کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں ہوم اکنامکس کے علاوہ دیگر شعبہ جات شروع کیے جانے کی وجہ سے نام تبدیل کیا جارہا ہے۔

اگلی اکیڈمک کونسل میں نئے نام کی حتمی منظوری ملنے کا امکان ہے۔ یونیورسٹی میں 23 مزید نئے شعبہ جات شروع کیے جارہے ہیں۔ اکیڈمک کونسل نئے شعبہ جات شروع کرنے کے حوالے سے منظوری دے چکی ہے جبکہ نئے شعبہ جات کی حتمی منظوری سینڈیکیٹ سے لی جانی ہے۔