(ویب ڈیسک )دنیا بھر میں موبائل فونز میں اچھے سے اچھے کیمرے کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیاجا سکتا۔ کوئی بھی صارف موبائل خریدنے سے قبل اس کے کیمرے کے معیار کو ضرور دیکھتا ہے، ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے چینی کمپنی ’ رئیل می‘ نے دنیا کا سستا ترین فون متعارف کرادیا۔
اسی ڈیمانڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے چینی کمپنی رئیل می نے کمپنی کے اب تک سب سے بہترین کیمرا رزلٹ کے حامل فون ’8 پرو‘ اور رئیل می 8 کو ابتدائی طور پر ایشیائی ممالک میں متعارف کرایا ہے اور امکان ہے کہ انہیں آئندہ ماہ تک یورپ سمیت دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔موبائل فون بھارت اور فلپائن سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں فون کو متعارف کرایا گیا ہے، جسے نہ صرف کمپنی بلکہ دنیا کا سستا ترین فون بھی کہا جا رہا ہے۔
’ رئیل می 8 پرو‘ میں چار کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 108 میگا پکسل ہے جب کہ دوسرے کیمرے بھی عام فونز کے مقابلے زیادہ پکسل کے ہیں۔تین مختلف رنگوں میں پیش کیے گئے رئیل می 8 پرو میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ اس میں 4500 ایم ایچ بیٹری دی گئی ہے۔
ڈبل سم کے حامل رئیل می 8 پرو کو 2 رینجرز یعنی 6 جی بی ریم اور 8 جی بی ریم میں متعارف کرایا گیا ہے اور ان میں میموری کارڈز اور چپ نصب کرنے کے جدید فیچرز بھی دیے گئے ہیں البتہ کئی جدید فیچرز سے لیس رئیل می 8 پرو کی ایک خامی ہے کہ اس میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی سپورٹ نہیں دی گئی۔
رئیل می 8 پرو کو بھارت میں 18 ہزار روپے تک کی رقم میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جب کہ اسے کئی سٹورز پر آن لائن بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔اس فون کی پاکستانی قیمت 22 سے 25 ہزار روپے کے درمیان ہے اور اسے دنیا کا 108 میگا پکسل کیمرے والا سستا ترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔
سستا ترین 108 میگا پکسل کیمرا فون متعارف کرا دیا گیا
26 Mar, 2021 | 03:02 PM