ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی احکامات نظر انداز،سکولوں میں بغیر یونیفارم بچوں کو بلایا جانے لگا

حکومتی احکامات نظر انداز،سکولوں میں بغیر یونیفارم بچوں کو بلایا جانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) شاہدرہ میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی، پنجاب گرائمر سکول چھٹیوں کے باوجود کھول دیا گیا،حکومت کی آنکھ میں دھول جھونکنے کے لئے بچوں کو بغیر وری بلایا جا رہا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں پنجاب گرائمرسکول کی کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی انتہاءکر دی۔سکول بندہونے کے باوجود پہلی سے دسویں جماعت کے طلباءکو بغیریونیفارم کے بلوایا جارہا ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ پولیس کواطلاع دینے پر ہمارے بچوں کوسکول سے نکال دیا گیا،اطلاع کے باوجود پولیس نے بھی تعاون نہیں کیا ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس میں محکمہ تعلیم کے ساتھ محکمہ صحت کے وزرا اور مانیٹرنگ ٹیمیں شریک ہوئی تھیں جبکہ کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔ کانفرنس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے 8 اضلاع میں سکولوں کو مزید 10 اپریل تک بند رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔
 پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے،نویں تا بارہویں جماعت کےامتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔