(سٹی 42)بھارت میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنا ہمسفر چن لیا اور وہ بہت جلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔
خوبرو اداکارہ صبا قمر کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بنا پر اپنی اداکاری کا لوہا منوا یا ہے اور پاکستان میں بہت سے یادگار ڈراموں میں ایوارڈ جیتنے کے بعدبالی ووڈ کی ہٹ فلم میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں، آج کل سوشل میڈیا پر صبا قمر کے بہت چرچے ہیں اس کی وجہ اداکارہ کا بولڈ فوٹو شوٹ ہے، اداکارہ کو جہاں اپنی بولڈ تصاویر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں ایک عظیم نامی صارف نے لکھا کہ چلیں اس سال شادی کرلیتے ہیں جس پر صبا قمر نے قبول ہے کہہ دیا۔
صبا قمر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور ان کا جیون ساتھی وہی سوشل میڈیا صارف ہے جس کو اداکارہ نے قبول ہے کہا تھا, ساتھ ہی صباقمر نے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے محبت کا نشان بھی بنا ڈالا۔